حیدرآباد ۔16 ستمبر (اعتماد نیوز) اب تک صرف Like بٹن فیس بوک پر ہوتا ہے
جس سے کئی ایسے پوسٹ جو ہمارے لئے ناپسند ہوں تو کیا کریں ۔ ؟ کیا ہمیں
اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی نہیں ہے۔ ؟ فیس بوک سی ای او زوکربرگ
کے مطابق وہ
عوام کے اظہار رائے کی آزادی کے لئے Dislike بٹن کی سہولت پیش
کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ ٹسٹنگ مرحلہ میں ہے۔ انہوں نے کہا
کہ ہر پوسٹ اچھا نہیں ہوتا بلکہ بعض پوسٹ بعض کے لئے ناپسند ہوتی ہیں جسکے
لئے یہ آپشن شروع کیا جا رہا ہے۔